جے یو پی نیازی سیکرٹری اطلاعات عقیل حیدر شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور

جمعرات جون 18:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) جمعیت علما پاکستان نیازی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عقیل حیدر شاہ کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128سے منظور کرلئے گئے۔ کسی مخالف امیدوار نے کوئی اعتراض داخل نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

جس پر ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی کو منظور کرلئے۔ اس موقع پر عقیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ وہ جے یو پی نیاز ی اورپیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف عوامی مہم چلانا بہت ضروری ہے ۔ عوام ایسی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ جس کا مقصد عوام کے حقوق کا تحفظ اور بنیادی ضروریات کا پورا ہونا ہے۔