پشاور، کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے تاجروں کو نوٹسز جاری کردیئے

جمعرات جون 18:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے تاجروں کو نوٹسز جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے صدر کے مختلف بازاروں میں نئے نافذ العمل کنٹونمنٹ بورڈ ریزولوشن نمبر 3 کے نوٹس تقسیم کئے جس میں سات دن کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کے حدود میں تجاوزات قائم کرنے پر ریزولوشن کے تحت پہلی مرتبہ خلاف ورزی پر پچیس ہزار روپے ‘ دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر 50 ہزار اور تیسری مرتبہ خلاف ورزی کی صورت میں ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا اور جرمانے کی عدم ادائیگی تک دکان سیل اور سامان بحق کنٹونمنٹ بورڈ ضبط کیا جائیگا اسی طرح موٹر کار غلط جگہ پر پارک کرنے پر مالک کو تین ہزار جبکہ موٹر سائیکل غلط پارک کرنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :