سیئول میں امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کا سہ فریقی اجلاس ،ْشمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے جلد سے جلد مکمل خاتمے پر اتفاق

پیانگ یانگ نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی ہے ،ْ مائیک پومپیو

جمعرات 14 جون 2018 18:51

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) ٹرمپ کم جونگ ملاقات کے بعد سیئول میں امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس، تینوں رہنمائوں نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے جلد سے جلد مکمل خاتمے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی یقین دہانی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی ہے۔جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ پرامن اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک جزیرہ نما کوریا کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔جاپانی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے ساتھ دیرینہ مسائل کے حل کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان ملاقات کی امید ظاہر کی ہے۔