ناسا چاند سے لائی گئی مٹی واپس نہیں لے سکتا ،ْامریکی خاتون نے ناسا پر مقدمہ کر دیا

جمعرات 14 جون 2018 18:51

ناسا چاند سے لائی گئی مٹی واپس نہیں لے سکتا ،ْامریکی خاتون نے ناسا پر ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) امریکی خاتون نے ناسا پر مقدمہ کر دیاہے اور کہا ہے کہ ناسا اٴْن سے چاند سے لائی گئی مٹی واپس نہیں لے سکتا کیونکہ نیل آرمسٹرانگ نے انہیں یہ مٹی بطور تحفہ دی تھی ۔

(جاری ہے)

ریاست سنسناٹی کی ایک خاتون نے امریکی خلائی ادارے ناسا سے کہا ہے کہ وہ ان سے چاند کی مٹی واپس نہ لینے کی یقین دہانی کرائے ۔خاتون کا کہنا ہے کہ مون ڈسٹ کا یہ تحفہ خاتون کو ان کے والد کے دوست چاند پر پہلا قدم رکھنے والے خلانورد نیل آرمسٹرونگ نے اس وقت دیا تھا جب وہ بچی تھیں اور خاتون کے والد امریکی فوج میں پائلٹ تھے۔

متعلقہ عنوان :