مکہ میں 7 مقامات پر عید کا جشن منایا جائے گا

جمعرات 14 جون 2018 18:53

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے عید الفطر 1439ھ کے موقع پر مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کیلئے عظیم الشان تقریبات کے پروگرام تیار کرلیے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی کی جانب سے سات محلوں میںملکی و غیر ملکی افراد کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاگیا،ْ میئر محمد القویحص نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ المعابدہ میں میونسپلٹی کی عمارت ، جدہ مکہ شاہراہ پارکنگ، الشرائع پارکنگ، النواریہ پارکنگ، بطحاء قریش چہل قدمی کے لئے مخصوص مقام، بحرہ پارک اور الخالدیہ پارک میں خصوصی جشن منائے جائیںگے۔