مسلم ریاستیں‘ اوآئی سی اور عرب لیگ مظلوم مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرسکے‘فاروق رحمانی

قرآنی تعلیمات اور آزادی کے مسلمہ عالمگیر اصولوں پر مسلمانوں کا اعتماد غیر متزلزل ہے جس کو سینوں سے نکالا نہیں جاسکتا

جمعرات 14 جون 2018 18:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) جموں وکشمیر پیپلز فریڑم لیگ کے چئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے جموں وکشمیر‘ فلسطین اور د نیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے اور ظلم و ستم کے خلاف ان کی جدوجہد سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی ‘ حق خودارادیت‘ جمہوریت اور انسا ی حقوق کے لئے مسلمانوں اور مظلوم قومو ں اور طبقوں کی بر حق جہدوجہد ضرور کامیاب ہو گی۔

ان شا اللہ۔انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیمات اور آذادی کے مسلمہ عالمگیر اصولوں پر مسلمانوں کا اعتماد غیر متزلزل ہے جس کو سینوں سے نکالا نہیں جاسکتاہے۔ اس موقع پر محمد فاروق رحمانی نے مسلمان ریاستوں اور ان کے زیراہتمام عالم گیر او آئی سی اور عرب لیگ وغیرہ کی بدقسمتی پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ ا پنے منشور پر عمل نہیں کرسکے اور مظلوم مسلمانوں کی عکاسی اور ترجمانی نہیں کر سکے اور اقوام متحدہ سے اپنے جائز مطالبات نہیں منواسکے جس کے تیجے میں یروشلم کو امریکہ نے اسرائیل کا جابرانہ کیپٹل بنایا' روہنگیا کے دس لاکھ مسلمانوں وطن بدری اور قتل غارت گری اور عصمت دری کا شکار کیا گیا اور شام ' افغانستان' یمن ' عراق کو غلام بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

مسلمانوں پر آمرا نہ حکومتیں مسلط ہو گئیں اور جموں و کشمیر کے عوام کو خونریزی کے ذریعے حق خودارادیت سے اب تک محروم رکھا گیا۔ مسلم دنیا جمہوریت سے محروم ہے اور مفاد خصوصی طبقے اور سامراجی طبقوں کے پالتو اور چہیتے ان پر ا کثر ریاستوں میں مسلط ہیں۔ انہوں نے کشمیر اور فلسطین اور دیگر بر سر پیکار مسلما نوں پر زور دیا کہ وہ فرقہ پرستی اور تعصب کو دلوں سے نکال دیں' اپنے احتلافات ختم کریں اور سامراجی اور استحصالی طاقتوں اور ایجنٹوں کے خلاف آزادی' حق خودارادیت ' جہموریت اور منصفانہ سماجی نظام کی جدوجہد میں تن واحد بن جائیں اور یقین رکھیں کہ خزان کے بعد اب بہار آزادی ان کے قدم چومے گی۔

اور یروشلم مسجد اقصی ' جموں و کشمیر اور دیگر مقبوضات پر آذادی کا پرچم لہرائے گا۔