بلوچستان کی نگران صوبائی کابینہ میں شامل 11وزراء عید الفطر کوئٹہ اور اپنے آبائی گائوں میں منائیں گے

جمعرات 14 جون 2018 18:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) بلوچستان کے نگران صوبائی کابینہ میں شامل 11وزراء عید الفطر کوئٹہ اور اپنے اپنے آبائی گائوں میں منائیں گے ،حافظ خلیل احمد جن کا تعلق جمعیت علماء اسلام سے ہیں اور انکے پاس زکواة حج اور اوقاف کا محکمہ ہے عید کوئٹہ میں منائیں گے ،صوبائی وزیر داخلہ عنایت اللہ کاسی ایڈوکیٹ کوئٹہ میں،صوبائی وزیر سماجی وبہبود آبادی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی ممبر فرزانہ بلوچ ،صوبائی وزیر قانونی وپارلیمانی اور سپورٹس وکلچرل آغا عمر بنگلزئی کوئٹہ، مستونگ اور قلات میں عید منائیں گے،کوئٹہ میںعید منائے گی جبکہ دیگر نگران صوبائی وزراء عید اپنے اپنے آبائی گائوں میں منائیں گے ۔