آج پاکستان منصفانہ اور شفاف انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے ،ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی

پری پول رگنگ کا آغاز ہوچکا ہے ،عدالتوں کی ذمہ داری ہے انتخابات شفاف اور وقت پر کروائیں،سربراہ ایم کیو ایم پاکستان

جمعرات 14 جون 2018 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) ایم کیو ایم پاکستان رابط کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج پاکستان منصفانہ اور شفاف انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے ۔امید ہے ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوںگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوئی بھی جمہوریت پر شب خون نہیں مار سکا ۔ہم.نے انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے ۔انتخابات وقت پر اور شفاف ہونے چاہئیں ۔انہوںنے کہا کہ پری پول رگنگ کا آغاز ہوچکا ہے ۔عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات شفاف اور وقت پر کروائیں ۔ہم نے فاروق ستار کو دعوت دے دی ہے امید ہے وہ آئیں گے اور مضبوط امیدوار ہونگے ۔