حافظ آباد ،تیز رفتار پک اپ گاڑی الٹنے سے خاتون جاں بحق ،تین افراد شدید زخمی ہوگئے

جمعرات 14 جون 2018 19:05

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں سولگیں اعوان کے قریب تیز رفتار پک اپ گاڑی الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دیگر تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈرائیور فیصل ولد نزیر رحمانی پک اپ گاڑی کو لیکر حافظ آبادکی جانب آرہا تھا کہ سولگین اعوان سیم نالہ کے قریب گاڑی الٹ گئی ۔ جس کے نتیجہ میں ایک خاتون فاطمہ بی بی جاں بحق جبکہ تین افرادفیصل ، سمیر وغیرہ شدید ذخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔