گلبرگ کے علاقے میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں میاں بیوی اور بچہ قتل

ایک مکان سے میاں بیوی اور بچے کی لاش ملی جن کی شناخت ندیم بٹ، اہلیہ نیلم بٹ اور فائق کے نا م سے ہوئی‘ پولیس

جمعرات 14 جون 2018 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) گلبرگ کے علاقے میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں میاں بیوی اور بچہ قتل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک مکان سے میاں بیوی اور بچے کی لاش ملی جن کی شناخت ندیم بٹ، اہلیہ نیلم بٹ اور فائق کے نا م سے ہوئی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ندیم کی بہن نے بتایا کہ وہ دو روز سے اپنے بھائی کے گھر پر فون کررہی تھی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہورہا تھا اس پر وہ ان کے گھر پہنچی اور اپنے پاس موجود ڈپلیکیٹ چابی سے دروازہ کھولا تو گھر کی بالائی منزل پر تینوں کی لاشیں موجود تھیںواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کے قریب افطار کا سامان رکھا ہوا تھا جس سے شبہ ہے کہ قتل کی واردات افطار کے فورا بعد ہوئی جب کہ تینوں مقتولین کے جسم پر کسی قسم کا کوئی نشان نہیں جس سے اس بات کا امکان ظاہر ہوتا ہے کہ قاتل کوئی قریبی بھی ہوسکتا ہے جس نے سر پر حملہ کرکے تینوں کو قتل کیاپولیس کیمطابق مقتولہ نیلم ندیم بٹ کی دوسری بیوی تھی، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ گھر سے کسی قسم کا آلہ قتل بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔