نیب ،کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل سرکاری زمینوں کی مبینہ بندر بانٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار

جمعرات جون 19:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) قومی احتساب بیور نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ناصرعباس کو سرکاری زمینوں کی مبینہ بندر بانٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے،سابق ڈی جی ناصرعباس کو کلفٹن اور گلستان جوہر بلاک چھ کے پلاٹوں کی مبینہ طور پر غیرقانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس دائر ہوئے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ناصر عباس کی نشاندہی پر کلفٹن سے ملزم کے برادر نسبتی سمیت سابق ڈائریکٹر لینڈ جاوید کنچا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان پر سابق ڈی جی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ناصرعباس کی مبینہ طور پر غیرقانونی کاموں میں معاونت کرنے کا الزام ہے۔ گرفتار ملزمان پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ خود مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :