ْخیبر پختونخوا کی 10 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے وزرا ء سے حلف لیا

جمعرات جون 19:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) خیبرپختونخوا کی 10 رکنی نئی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا اور گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے وزرا ء سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگراں صوبائی کابینہ تشکیل دیدی گئی ہے ،نئی کابینہ نے حلف بھی اٹھالیا ہے،حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزرا کے عزیز و اقارب اور اعلی حکام نے شرکت کی۔نگراں وزرا میں اکبر جان مروت، محمد رشید خان، ڈاکٹر سارہ صفدر، مقدس اللہ، عبدالرف خان، محمد ثنا اللہ خان، ظفر اقبال بنگش، انوار الحق، فضل الہی، جسٹس ریٹائرڈ اسد اللہ خان چمکنی شامل ہیں۔ نگراں وزرا سے گورنر خیبرپختون خوا اقبال ظفر جھگڑا نے حلف لیا۔