کالاباغ ڈیم کے ایشو پر تمام صوبوں کی اتفاق رائے ضروری ہے ، 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی صوابی سمیت پورے صوبے میں کلین سویپ کرے گی ،ا سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر
جمعرات 14 جون 2018 19:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم ایک ایسا ایشو ہے جس پر تمام صوبوں اور سیاسی پارٹیوں کی اتفاق رائے ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس کے پاس ملک کو ترقی سے ہمکنار کرنے کا حقیقی منشور ہے جبکہ دیگر تمام سیاسی پارٹیاں عوام کی آنکھوں میں دھول چھونک کر ان کو کھوکھلے نعروں سے ورغلارہی ہے ،عوا م باشعور ہو گئے ہیں، آئندہ انتخابات میں عمران خان کی شکل میں ایک ایماندار اور دیانتدارلیڈر کاانتخاب کرنے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنے پہلے دورمیں گدو ن کی مراعات چھین لی اور دوسرے دورمیں صوابی کا پانی چوری کرکے غازی بروتھاڈیم کا پائور ہاؤس پنجاب میں قائم کیا اور لوگوں کو بے روزگارکیا ،2018 کے الیکشن میں جب پی ٹی آئی اقتدار میں آئے گی تو سب سے پہلے صوابی کا جو پانی چوری کیا گیا ہے اس کو واپس صوابی منتقل کرے گی ،صوابی میں اس وقت پیہور ہائی لیول کینال ،کنڈل ڈیم اور بادہ ڈیم بن رہا ہے جو صوابی کی تقدیر بدل دے گی ،پیہور ہائی لیول کینال سے صوابی کی زمینیں سیراب ہوجائے گی ،انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت کرنل شیر انٹر چینج کر قریب صنعتی زون کے قیام سے لاکھوں افراد کو روزگار کے موقع میسر ہونگے ، جس سے صوابی ،نوشہرہ اور مردان کے عوام مستفید ہونگے ۔
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.