تریچ سے چترال آنے والی گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق ایک شدید زحمی ہوگیا

جمعرات 14 جون 2018 19:08

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) تریچ سے چترال آنے والی گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق ایک شدید زحمی ہوگیا، چترال پولیس کیمطابق وادی تریچ سے چترال آنے والی ڈبل کیبین ڈاٹسن نمبر 3124/D حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زحمی ہوا۔ ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی افسر امجد خان کے مطابق یہ گاڑی تریچ سے چترال آرہی تھی جس میں تین افراد سوار تھے۔

جونہی یہ بدقسمت گاڑی موری بالا کے مقام پر جمروک گول کے قریب پہنچا تو یہ گاڑی حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں حیدر حبیب خان ولد عبدالواحید سکنہ مروئی اور افضل خان ولد جام شیلی سکنہ برنس شدید زحمی ہوئے، اس کے علاوہ گاڑی کا ڈرائیور ناصر احمد ولد ناصر احمد سکنہ لونکو تریچ بھی حادثے میں زحمی ہوئے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگ زحمیوں کو دیہی مرکز صحت کوغذی لے جارہے تھے کہ راستے میں دو زحمی جاں بحق ہوئے۔

جبکہ ایک زحمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال لایا گیا۔ کوغذی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ چترال بھر میں سڑکیں اکثر دریا کے کنارے سے گزرتے ہیں جس کے کنارے کوئی حفاظتی دیوار بھی نہیں ہیں جس کے باعث اس قسم کے حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ دریں اثناء چترال بھر کے تمام بنکوں میں عید کے موقع پر بچوں اور رشتہ داروں کو عیدی دینے کیلئے کوئی فریش نوٹ یونی نئی کرنسی نوٹ نہیں ہیں صرف ایک نجی بنک کو چند فریش نوٹ دئے گئے تھے جس سے واپس لیا جارہا ہے اور بلیک مارکیٹ میں پچیس فی صد منافع پر یہ فریش نوٹ فروخت ہورہے ہیں۔