ڈپٹی کمشنر صوابی نے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی

جمعرات 14 جون 2018 19:08

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر صوابی خورشید عالم محسود نے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ ،فائر کریکرز، چائنہ پٹاخوں اور ہر قسم کا آتشین اسلحہ لے کر چلنے پر ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔