باجوڑ، غیرسرکاری تنظیم کے تعاون سے غریب افراد میں عید تقسیم

جمعرات جون 19:08

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) خوشحال فاونڈیشن کے جانب غریب افراد میں عیدی تقسیم کی گئی ،تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں نوجوان کے جانب سے غریب اور نادار افراد کے لیے قائم خوشحال فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب،، نادار، مستحق افراد کے درجنوں افراد میں 70 کلو مٹھائی، اور کئی بچوں کیلئے سوٹ تقسیم کیے گئے۔ عیدی کے تقسیم کیلئے باجوڑ پریس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خوشحال فاؤنڈیشن کے صدر عثمان سالار، عزیز خان اور تحسین اللہ خان نے کہا کہ ہم بلا تفریق مختلف مواقعوں پر دکھی انسانیت کی خدمت کرتی ہے، خوشحال فاونڈیشن عیدالفطر اور مختلف مواقعوں پر بے سہارا لوگوں کو تحائف فراہم کرتی ہے، ہمارے منصوبے میں بے سہارا اور بے روزگار لوگوں کو مالی مدد دے کر اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، انہوں نے کہا مخیر حضرات اس نیکی اور فلاح و بہبو د کے کاموں میں خوشحال فاؤنڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :