عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام عنایت کلے میں گرینڈ شمولیتی تقریب، درجنوں خاندان اے این پی میں شامل

جمعرات 14 جون 2018 19:08

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام عنایت کلے میں گرینڈ شمولیتی تقریب ، درجنوں افراد اے این پی میں شامل ، گل افضل کے قیادت پر مکمل اعتماد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے میں عوامی نیشنل پارٹی کا گرینڈ شمولیتی تقریب منعقد ہوا جس میں مشہور سماجی کارکن خان والی عرف خان لا لا سمیت درجنوں افراد نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی،نامزد امیدوار این اے 40 گل افضل ، سینئر نائب صدر اے این پی پختون خان ، پریس سیکرٹری شاہ نصیر مست خیل اور این وائی او کے بختیار ساؤن نے نئے آنیوالے ساتھیوں کو سرخ ٹوپی پہنائی اور مبارک باد دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار گل افضل خان نے کہا کہ آئندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے، اب پختون عوام اپنے حقوق کیلئے بیدار ہوچکے ہیں اب مذہب کے نام پر عوام کے خون چوسنے والے افراد کو مسترد کردینگے اور اس بار الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی جیت کر پختون کے حقوق کیلئے آواز بلند کرے گی اور باجوڑ کی تقدیر بدل کر رکھ دی گی۔

متعلقہ عنوان :