محمد انیس خان کا الیکشن مہم کے سلسلے میں تحصیل خار کے مختلف علاقوں بشیر آباد، رحمن آباد اوردیگر گاؤں کا دورہ

جمعرات جون 19:08

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء محمد انیس خان نے الیکشن مہم کے سلسلے میں تحصیل خار کے مختلف علاقوں بشیر آباد، رحمن آباد اوردیگر گاؤں کا دورہ کیا،اس موقع پر عوام نے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

محمد انیس خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی قبائلی عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں قبائلی عوام کو ترجیح دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید اخونزادہ چٹان نے اپنے سابقہ دور میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے غریب عوام کی حقوق کی بات کی ہے اور آنے والے الیکشن میں بھی عوام غریب عوام دوست پارٹی کو کامیاب کروائیں گے۔