ہنگو،پاک آرمی کی طرف سے اورکزئی متاثرین کیمپ میں 363غرباء میں کپڑے ،جوتے اور عیدی تقسیم

جمعرات 14 جون 2018 19:38

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) پاک آرمی کی طرف سے اورکزئی متاثرین کیمپ میں 363غرباء میں کپڑے جوتے اور عیدی تقسیم اس حوالے سے گزشتہ روز اورکزئی متاثرین کیمپ توغ سرائے ہنگو میں پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کی جانب سے اورکزئی سکائوٹس نے متاثرین کیمپ میں رہائش پذیر 363مستحقین میں کپڑے جوتے اور عیدی تقسیم کی گئی اس موقع پر اورکزئی سکائوٹس کے میجر رضوان تحصیلدار خائستہ اکبر نے مستحقین میں کپڑے جوتے اور عیدی تقسیم کی اس موقع پر اورکزئی متاثرین کے غریب عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریا ادا کیا کہ انہوںنے ہر حال میں اورکزئی قبائل کا ساتھ دیا اور اورکزئی قبائل کو ناگفتہ بہہ حالت سے نکالا ہے۔

متعلقہ عنوان :