کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرزنے مختلف کاروائیوں کے دوران 15ملزمان کو گرفتارکرلیا

جمعرات 14 جون 2018 19:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرزنے مختف کاروائیوں کے دوراناسٹریٹ کرمنلزجواری سمیت 15ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان سے اسلحہ نقدی قماربازی کاسامان برآمد ہوا ہے ،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کالاپل کے قریب شہریوں سے لوٹ مارڈاکوکومہنگی پڑگئی ، ملزم کالاپل کے پاس اسلحے کے زور پر لوٹ مارکررہا تھا کہ ایک شہری نے اپنی گاڑی سے اس کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ملزم زخمی ہوگیا ،واقعے کی اطلاع ملنے پر بھٹائی رینجرز نے موقع پر پہنچ کر ملزم کا حراست میں لے لیا جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ برآمدہواہے،جبکہ شارع فیصل انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم خالدبن فرید کوگرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا،پولیس نے بتایاکہ ملزم سرکاری محکموں میں ملازمت کاجھانسہ دے کررقم بٹورتاتھااوردبئی میں مقیم تھا،اوراب بھی ملزم دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا تاہم پولیس کی بروقت کاروائی نے اس کی کوشش کو ناکام بنادیا،پولیس کا کہناکہ ملزم لوگوں سے دھوکے سے رقم لیتا تھا جس کے بعد دبئی فرار ہوجاتا تھا ،اس بار ملزم کا دیاگیا ایک چیک باؤنس ہونے کے باعث ملزم کی اصلیت سامنے آئی جس کے بعداس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہیپولیس ملزم سے مزیدتفتیش کررہی ہے ،ادھرقائد آبادکے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ٹینکرسے 10ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرکے ڈرائیوروملزم شفقت ولدمختارکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا،سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل صداقت کوگرفتارکرکے اسلحہ ،موٹرسائیکل اورمسروقہ سامان برآمدکرلیا،پولیس کاکہناہے کہ ملزم اسٹریٹ کرمنل ہے اراپنے ساتھیوںکے ہمراہ متعددوارداتیں کرچکاہے۔

(جاری ہے)

پولیس ملزم سے مزیدتفتیش کررہی ہے ،قائد آبادکے علاقے میں پولیس نے جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارکر9جواریوں کوگرفتارکرلیااوران کے قبضے سے نقدی اورقماربازی کاسامان برآمدکرلیا۔