پاکستان ریلوے انتظامیہ نے عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کی حکمت عملی تیار کر لی

جمعرات 14 جون 2018 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) پاکستان ریلوے انتطامیہ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز آفتاب اکبر نے اسپیشل ٹرینوں میں اضافی رش کے باعث سیکورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ ریلوے پولیس کے تمام افسران اور اہلکار ریڈ الرٹ پر رہیں،ناخوشگوار صورتحال ست نپٹنے کے لیے ریاست مخالف عناصر اور مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے،ریلوے اسٹیشن پر جیب تراش اور موبائل چرانے والوں کے خلاف بھی سیکورٹی کو فل پروف بنایا جائے،ریلوے اسٹیشن پر خواتین کو حراساں کرنے اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹ کے بغیر داخل نہ ہونے دیا جائے،دہشت گردی اور کرائم سے بچنے کے لیے مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے،تمام ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشن پر کمانڈوز کو تعینات کیا جائے،ریلوے اسٹیشن پر لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا جائے،ریلوے اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی فعال کیا جائے، ریلوے پولیس آفیسر اور ریلوے سٹاف کی مدد سے ٹریک پٹرولنگ کی جائے،ریلوے اسٹیشن کی حدود میں آنے والی مساجد،مدرسے،امام بارگاہوں اور گرجا گھروں کو بھی معمولی سیکورٹی دی جائی۔