بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے حقوق کے علمبردار ہے، نوابزادہ میر سراج رئیسانی

آنیوالے انتخابات میں ہماری پارٹی کامیابی حاصل کرے گی بعض سیاستدان بلوچستان عوامی پارٹی کو تنقید کا نشاہ بنا رہی ہے ہم ان سیاستدانوںکو کہنا چا ہتے ہیں ان کے والد زندہ ہے تب بھی وہ یتیم ہے ہم سیاسی یتیم کہنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

جمعرات جون 19:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی وپاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے حقوق کے علمبردار ہے آنیوالے انتخابات میں ہماری پارٹی کامیابی حاصل کرے گی بعض سیاستدان بلوچستان عوامی پارٹی کو تنقید کا نشاہ بنا رہی ہے ہم ان سیاستدانوںکو کہنا چا ہتے ہیں ان کے والد زندہ ہے تب بھی وہ یتیم ہے ہم سیاسی یتیم کہنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں بلوچستان میں میں محرومیاں بھی ان سیاستدانوں نے پیدا کی ہے جس کی وجہ سے آج ہم تعلیم،، صحت جیسے اہم شعبوں سے محروم ہے اگر موقع ملا تو عوام کی تقدیر بدل دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ بار ایسوسی ایشن سے خطاب محمد شہی قبیلے کے سردار سردار محمد زمان محمد شہی اور علیزئی قبیلے کے سردار، سردار شاہ زمان علیزئی سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقاتیں کی اور انہوں نے عام انتخابات میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا نوابزادہ سراج رئیسانی نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے لئے ایک لاکھ روپے فرنیچر دینے کے لئے نقد رقم دیا نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کا ضلع مستونگ میں طوفانی دورے کئے دونوں سرداروں سے ضلع مستونگ کے سیاست اور آنے والے الیکشن کے حوالے سے خوشگوار ماحول میں بات چیت، سردار محمد زمان محمد شہی اور سردار شاہ زمان علیزئی کا الیکشن میں نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کو بھر پور سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا دریں اثنا نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کا مستونگ بار کے عہدیداروں سے ملاقات اور ان سے خطاب بھی کیا اور مستونگ بار کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا اس موقع پہ مستونگ بار کے عہدیداروں نے نوابزادہ میر سراج خان کا خیر مقدم کیا،واضح رہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس وقت مستونگ کے قبائلی سیاسی لوگوں کا نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے کارواں میں جوق در جوق شامل ہونے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے مستقبل قریب میں بھی مستونگ کے بڑے بڑے نام نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے حمایت کا اعلان کر کے مستونگ کے سیاسی ماحول کو تبدیل کرینگے ، اس وقت دشت مستونگ سٹی کھڈکوچہ کردگاپ کانک بشام اسپلنجی مرہ ، سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی سے ملاقات کر کے ان کے کارواں میں شامل ہو چکے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے حقوق کے علمبردار ہے آنیوالے انتخابات میں ہماری پارٹی کامیابی حاصل کرے گی بعض سیاستدان بلوچستان عوامی پارٹی کو تنقید کا نشاہ بنا رہی ہے ہم ان سیاستدانوںکو کہنا چا ہتے ہیں ان کے والد زندہ ہے تب بھی وہ یتیم ہے ہم سیاسی یتیم کہنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں بلوچستان میں میں محرومیاں بھی ان سیاستدانوں نے پیدا کی ہیں۔