مولوی ہوں نجومی نہیں جو چاند کی رویت کا پہلے سے ہی بتا دوں

چاند سے متعلق کوئی پیش گوئی کرے اورنہ اندازوں پرمبنی خبردے، شوال کے چاند سے متعلق شہادتیں بند کمرے میں لی جائیں گی،مفتی منیب الرحمان

muhammad ali محمد علی جمعرات جون 19:24

مولوی ہوں نجومی نہیں جو چاند کی رویت کا پہلے سے ہی بتا دوں
کرچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جون 2018ء) مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ مولوی ہوں نجومی نہیں جو چاند کی رویت کا پہلے سے ہی بتا دوں، چاند سے متعلق کوئی پیش گوئی کرے اورنہ اندازوں پرمبنی خبردے، شوال کے چاند سے متعلق شہادتیں بند کمرے میں لی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان کہتے ہیں کہ مولوی ہوں نجومی نہیں جو چاند کی رویت کا پہلے سے ہی بتا دوں۔ چاند سے متعلق کوئی پیش گوئی کرے اورنہ اندازوں پرمبنی خبردے۔ شوال کے چاند سے متعلق شہادتیں بند کمرے میں لی جائیں گی۔ چاند سے متعلق اندازوں اور مفروضوں پرکان نہ دھریں۔ چاند نظرآیا تواس کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق محکمہ موسمیات نے نیا بیان جاری کیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ مزید یہ کہ حیدرآباد 13، جیکب آباد 10 اور نوابشاہ میں 12 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔جبکہ کوئٹہ میں 10 اور ژوب میں 8 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

چاند کا سب سے زیادہ دورانیہ کراچی ، ساحلی پٹی حیوانی اور پسنی میں ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش گذشتہ رات ہو چکی ہے۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے کے قریب ہو گی۔ شوال کا چاند بلوچستان کی ساحلی پٹی پر نظر آنے کا امکان ہے۔ گذشتہ روز موصول ہونے والی خبروں کے مطابق محکمہ موسمیات شوال کے چاند پروزارت مذہبی امور کو تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے،،وزارت مذہبی امور کوپہلے بتایا گیا کہ 29رمضان کو چاند نظرآنے کے امکانات نہیں،کچھ دیربعد آگاہ کیا کہ چاند نظرآنے کے امکانات ہیں،جس پروزارت مذہبی کا کہنا ہے کہ روزے 29 ہوں یا 30 ہم نے تمام ترانتظامات مکمل کررکھے ہیں۔

عیدالفطر کے قریب آتے ہی بازاروں اور سڑکوں پرعیدالفطر کی خریداری کرنے والوں کا رش مزید بڑھ گیا ہے۔حکومت نے بھی نجی و سرکاری ملازمین کو 14جون سے 18جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔عیدالفطرکی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے پردیسیوں نے بھی اپنے آبائی گھروں کا رخ کرلیا ہے۔دوسری جانب شوال کے چاند سے متعلق تاحال متضاد اطلات ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسرے شہروں میں جانے والے لوگوں کوعیدالفطرکی چاند رات کا شدت سے انتظار ہے۔ عید الفطر پر پردیسیوں کا گھر جانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ بس مالکان نے دوسرے شہروں میں جانے والے پردیسی مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنا شروع کردیے،زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کیخلاف ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس بھی متحرک ہوگئی ہے۔۔موٹروے اور نیشنل ہائی وے پولیس نے اورچارجنگ اور اورلوڈنگ کرنے پر287بسوں اور 116ویگنوں کا چالان بھی کیا تاکہ منہ مانگے کرائے لینے والوں کو روکا جا سکے۔