کھلونا بندوق بچوں میں انتہا پسندی کی جانب رجحان پیداکرتے ہیں، اس پر پابندی لگائی جائے ،ضلع ناظم پشاور

جمعرات 14 جون 2018 20:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور اور ایس ایس پی آپریشنز پشاور کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ضلع میں کھلونابندوق ‘پسٹل وغیر کی خرید و فروخت پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فوری طورپر کریک ڈائون کی ہدایات جاری کیں ‘ ضلع ناظم کا کہناتھاکہ کھلونا بندوق اور پسٹل نہ صرف بچوں میں انتہا پسندی کی جانب رجحان پیداکرتے ہیں بلکہ اس سے بچے ایک دوسرے کو نشانہ بناکر عمر بھر کیلئے آنکھوں سے معذورکررہے ہیں ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا جاچکا ہے ، اس پر پابندی لگائی جائے۔

متعلقہ عنوان :