پشاور،قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ سے تین خواتین امیدوارتین مختلف اضلاع سے جنرل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گی

جمعرات 14 جون 2018 20:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ سے تین خواتین امیدوارتین مختلف اضلاع سے جنرل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گیں،قومی وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ وطن کور پشاور سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق قومی وطن پارٹی نے 2018کے عام انتخابات کی جنرل نشستوں کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹیں جاری کر دیئے جن میں ایبٹ آباد،مردان اور پشاور کی تین جنرل نشستوں پر پارٹی کی خواتین امیدواروں کوبھی پارٹی ٹکٹیں جاری کردی گئی ہیں جن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-37سے رابعہ گل ایڈوکیٹ،PK-51سے امتیاز بی بی اور پشاور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-72سے نرگس ثمین شامل ہیں۔