Live Updates

مخا لفین کسی دوسرے طریقے سے ہمیں سیاست سے با ہر کر نا چا ہتے ہیں ہم انکی بھی نیند یں حرام کر دیں گے

خلا ئی مخلوق بھی ن لیگ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی عمران خان کو پتہ ہو نا چا ہیے کہ وزیراعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں ،عوام الزامات لگا نے والوں اور پارٹیاں بدلنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، سا بق وفاقی وزیر دا خلہ طلال چودھری کی میڈ یاسے گفتگو

جمعرات 14 جون 2018 20:17

مخا لفین کسی دوسرے طریقے سے ہمیں سیاست سے با ہر کر نا چا ہتے ہیں ہم انکی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) سا بق وفاقی وزیر دا خلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ مخا لفین کسی دوسرے طریقے سے ہمیں سیاست سے با ہر کر نا چا ہتے ہیں ہم انکی بھی نیند یں حرام کر دیں گے خلا ئی مخلوق بھی ن لیگ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی عمران خان کو پتہ ہو نا چا ہیے کہ وزیراعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں عوام الزامات لگا نے والوں اور پارٹیاں بدلنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے وہ گز شتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی منظور ہو نے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے وا لے لوٹے ایم این اے یا ایم پی اے نہیں بن سکتے مخا لفین کی نیندیں اب بھی پوری نہیں ہو نگی ن لیگ اپنی کاردگی کی بنیا پر عوا می عدا لت میں جا ئے گی اور سرخرو ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ڈٹ کر مقا بلہ کیا اور اب بھی کر یں گے ہمارے قا ئدین کے خلاف تمام مقدمات ختم ہو نگے انہوں نے کہا کہ پہلے 22گھنٹے گھروں میں بجلی نہیں آتی تھی اب 22گھنٹے آ رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات