Live Updates

پارٹی کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس نہیں ہوں میںاب بھی تحریک انصاف کا حصہ ہوں، میاں عمیر علی

جمعرات 14 جون 2018 20:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) پارٹی کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس نہیں ہوں میں ایک متحرک کار کن ہوں اور تحریک انصاف کا حصہ ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پی پی 197کے رہنمائ میاں عمیر علی نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے جو فیصلہ کیا گیا ہے اسے دل سے قبول کر تا ہوں اور میں چئیر مین عمران خان کے ساتھ ہوں اور پارٹی کی مکمل سپورٹ کروں گاٹکٹ کی وجہ سے جولوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر جا رہے ہیں ان کے جا نے والوں سے عمران خان کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر تر جیحی بنیادوں پر ملک میں مو جود تمام بحرانوں کا عملی طور پر خاتمہ کر ے گی ماضی میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے منتخب ہو نے والی جماعتوں نے عوام کو محرمیوں کے سوا کچھ نہیں دیا عوام اب عمران خان کی قیادت میں حقیقی تبدیلی چاہتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات