ساہیوال ریجن پولیس اور ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی انتظامات مکمل

ریجن بھر میں 2256 مقاما ت پر عید کی نماز ادا کی جائیگی اوران مقامات کی حفاظت کے لئے 2792 سے زائد سیکورٹی افسران واہلکاران تعینات کر دئیے گئے

جمعرات 14 جون 2018 20:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) عیدالفطرمذہبی جوش وخروش سے منانے کیلئے ساہیوال ریجن پولیس اور ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ‘ریجن بھر میں 2256 مقاما ت پر عید کی نماز ادا کی جائیگی اوران مقامات کی حفاظت کے لئے 2792 سے زائد سیکورٹی افسران واہلکاران تعینات کئے گئے ہیں۔ 14واک تھروگیٹ اور123 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائینگے۔

ضلعی پولیس نے عیدالفطر اورچاند رات کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پلان جاری کیا ہے ضلع بھر کی مساجد وعیدگاہوں پر849 پولیس افسران اوراہلکاران ڈیوٹی پرمامور کئے گئے ہیں۔عیدگاہوں ومساجد کی سیکورٹی کے لئے واک تھروگیٹس اورمیٹل ڈی ڈیٹکٹر ز کے ذریعے خصوصی چیکنگ کی جائیگی بازاروں میں چاند رات کے موقع پردوڈی ایس پیزکی زیرنگرانی 150 کے قریب افسران واہلکاران ڈیوٹی دینگے جبکہ موٹرسائیکل گشت وپیدل گشت کابھی خصوصی اہتمام ہے اورلیڈی پولیس کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں مختلف مقامات پر عیدالفطر کی نماز صبح سواچھ بجے سے سواآٹھ بجے کے دوران ادا کی جائیگی۔ عید کے بڑے بڑے اجتماعات ساہیوال میں شیخ ظفرعلی اسٹیڈیم‘ فریدیہ پارک‘ چمن زارباغ‘ یادگارگرائونڈ‘ مسجد شہداء فریدٹائون‘ گورنمنٹ ہائی سکول‘ بلدیہ گرائونڈ‘ کنعان پارک‘ جامعہ رشیدیہ‘ جامعہ رشیدیہ‘ مسجد قصاباں‘ طار ق بن زیادکالونی‘ سنٹرل پارک بھٹونگر اوردیگرمختلف مقامات پرمنعقدہونگے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف اکرام نے پولیس فورس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیاہے اورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے حالات ‘ شرپسندوںاورمشکوک افراد پرکڑی نظررکھیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :