سیشن جج ساہیوال رانا مسعود اختر کا مجسٹریٹ اعجاز احمد کے ہمراہ سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

عید الفطر کے موقع پر معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 13 حوالاتیوںکو ذاتی مچلکوںپر رہا کرنے کا حکم دیا

جمعرات جون 20:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال رانا مسعود اختر نے مجسٹریٹ اعجاز احمد کے ہمراہ سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا اور عید الفطر کے موقع پر معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 13 حوالاتیوںکو ذاتی مچلکوںپر رہا کرنے کا حکم دیا۔انہوںنے خوا تین وارڈ ‘جیل ہسپتال اور بچہ وارڈ کا دورہ کیا اور وہاںپر انہیں فراہم کی گئی ضروریات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے قیدیوںکے مسائل بھی سنے اور جیل حکام کو ان کے فور ی حل کے لئے احکامات جاری کئے۔انہوںنے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوںکو جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور جو قیدی بیمار ہوں انہیں فوری علاج کی سہولت دی جائے۔ دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر جیل کے مختلف وارڈز میں بھی گئے اور وہاں موجود قیدیوں وحوالاتیوںکو درپیش مشکلات جاننے کے ساتھ ساتھ انہیں فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :