اولڈ ایج ہوم ساہیوال میں مرد و خواتین میں عید گفٹ تقسیم

جمعرات 14 جون 2018 20:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) اولڈ ایج ہوم ساہیوال میں مرد و خواتین میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے ،عید گفٹ انچار ج اولڈ ایج ہوم چوہدری محمد رفیق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس سید شباب حید اور ڈویڑنل کو آرڈینیٹر پنجاب وویمن کمیشن لاہور مسز شمائلہ نے دیئے -اس موقع پر ڈویڑنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ساہیوال ڈویڑن ڈاکٹر مجتبی جمال اور سوشل ویلفیئر آفیسر بھی موجود تھے -ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید عملدار حسین اور دیگر شرکائ نے اس موقع پر کہا کہ نئی نسل کو اپنے بزرگ والدین کی دل و جان سے خدمت اور عزت کرنی چاہیے جو کہ اولاد کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے تا کہ والدین بڑھاپے میں کسی پریشانی اور احساس محرومی کا شکار نہ ہوں-