ڈی پی او چکوال چوہدری ذوالفقار احمد نے نے عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے

ضلع چکوال میں نماز عید کے کل ایک سو 73اجتماعات منعقد ہونگے، جہاں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے، محفل شبینہ کے محافل میں چکوال پولیس کی طرف سے تین سو 17ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، چوہدری ذوالفقار احمد کی میڈیا سے گفتگو سردار غلام عباس کے کاغذات نامزدگی پر تحریری اعتراض داخل کر ادیا گیا ریٹرننگ آفیسر محمد اسلم بھٹی نے اعتراض سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سردار غلام عباس سے 19جون کو طلب کر لیا

جمعرات جون 20:22

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این ای64سردار غلام عباس کے کاغذات نامزدگی پر تحریری اعتراض داخل کرا دیا گیا۔ قاضی محمد عمر ایڈووکیٹ کی طرف سے سردار غلام عباس پر اپنے پورے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر اعتراض دائر کیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر محمد اسلم بھٹی نے اعتراض سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سردار غلام عباس سے 19جون کو جواب طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

سردار غلام عباس کے وکلائ اعتراض پر اپنے دلائل دیں گے اور سردار غلام عباس کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری طرف مجموعی طور پر تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔ اگلے مرحلے میں اب کاغذات یا مسترد کرنے کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر ہوں گی ، امیدواروں کی حتمی فہرست تیس جون کو جاری ہوگی اور یکم جولائی کو تمام حتمی امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ 25جولائی کو ہوگی۔