صوبائی وزیر ظفر محمود کی زیر صدارت عید الفطر کے د نوں میں عوام کو تفریحی مقامات پر بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اہم اجلاس

تمام تفریحی مقامات پر سخت سکیورٹی انتظامات کو فاقیت دی جا ئے گی، تمام سینی ٹیشن عملہ کی چھٹیا ں منسوخ ، لیسکو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا پابند

جمعرات 14 جون 2018 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) صوبائی وزیر بلدیات،انرجی ،ہائوسنگ و انہار ظفر محمود نے منسٹر بلاک کمیٹی روم میںعید الفطر کے د نوں میں عوام کو تفریحی مقامات پر بہترین سہولیات کی فراہم کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہو۔اس موقع پر وزیر اطلاعات ا حمد وقاص ریاض کے علاوہ سیکر ٹری انفرمیشن عبد اللہ خان سنبل،ڈائریکٹر پی ایچ اے شکیل احمد،واسا کے چئیر مین زاہد عزیز،مئیر لاہور،لیسکو کا نمائندہ انور کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر بلدیات ظفر محمود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عید الفطر کے د نوں میں لاہور کے تمام بڑے پارکوں وتفریحی مقامات پرعوام کو بہترین سہولیا ت کی فراہم کے لئے تیز تر انتظامات بارے متعلقہ محکموں کو پابند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام تفریحی مقامات پر سخت سکیورٹی انتظامات کو فاقیت دی جا ئے گی۔اس سلسلہ میں پرائیویٹ و سرکاری سطح پرسکیو رٹی گارڈز اپنے فرائض چابکدستی سے ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سینی ٹیشن عملہ کی چھٹیا ں منسوخ کر دی گئی ہیںتاکہ عید کے دنوں میں لوگوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں لیسکو لوڈ شیڈنگ قطعی نہیں کرے گا۔تمام پارکوں اور تفریحی گاہوں کو خو بصورت برقی قمقموں اور روشنیوں سے دلکش بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تما م قسم کے جھولوں کے معائنہ کے بعدان کے مالکان کو این او سی جاری کیا جائے گا۔

چڑیاگھر کے باہر ٹکٹوں کے حصول کے لئے رش سے بچنے کے لئے زیادہ تعداد میں ٹکٹ کا?نٹر کا قیام عمل لایا جائے گا۔ان تفریحی گاہوں پر لوگوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی اور سایہ با آسانی دستیاب ہو گا۔ کسی بھی جگہ پر کھانے پینے کی اشیائ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو موقع پر سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتارٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام عملہ کے ساتھ عید کے تمام دنوں میں پارکوں و تفریحی مقا مات پر دستیاب مختلف فوڈ آئٹمز کی چیکنگ بھی کرے تاکہ لوگوں کو معیاری خوراک دستیاب ہو سکے۔

ان تمام مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھا دیا گیا ہے جہاں ہر قسم نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات پرپارکنگ کا بہترین انتظامت عمل میں لائے جائینگے۔سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس والوں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیںتاکہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر سختی سے نگاہ رکھیں۔تمام انٹری پوائنٹس پرواک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر ز کا استعمال عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر عید کے دنوں میں بارش ہوئی تو واسا فوری طور پر تفریحی مقامات سے پانی کا اخراج کرے گاتاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔