وفاقی پولیس نے عید الفطرکے موقع پرسیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

سوسے زائد اسلام آ باد پولیس کے اہلکا ر فرائض سر انجا م دیں گے،975مساجداور33اما م با ر گا ہوں پر نماز عید کے اجتماعات کے لئے پولیس افسران و جو انو ں کی ڈیو ٹیا ں لگا دی گئیں

جمعرات 14 جون 2018 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) وفاقی پولیس نے عید الفطرکے موقع پرسیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا،1600سے زائد اسلام آ باد پولیس کے اہلکا ر فرائض سر انجا م دیں گے،975مساجداور33اما م با ر گا ہوں پر نماز عید کے اجتماعات کے لئے پولیس افسران و جو انو ں کی ڈیو ٹیا ں لگا ئی ہیں جبکہ شہر بڑ ے شا پنگ سینٹر وں ، مار کیٹیو ں میں اضا فی نفری تعینات کر دی گئی ہے ،بس اڈوں ، قبر ستا نو ں،پارکوںاور دیگر عوامی اجتماعات پر پولیس اہلکار ڈیوٹیاں دینگے،عید کے دنو ں میں سپیشل پٹر ولنگ کی جائے گی، ایس ایس پی آپریشنز نجیب الر حمان بگو ی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کا فریضہ احسن انداز میں ادا کرے ،سیکیورٹی ڈیوٹیوں میں غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الر حمان بگو ی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایڈ یشنل ایس پی اسلام آ باد سید مصطفی تنو یر نے عیدالفطر کے مو قع پر سیکو ر ٹی ڈیوٹی کے لیے ایک جا مع سیکو ر ٹی پلان تر تیب دیا گیا ہے ۔تا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا سکے ۔ فیصل مسجد میں سیکور ٹی کے خصوصی انتظاما ت کئے گئے ہیں۔ فیصل مسجد کی چاروں اطر اف پر پولیس پکٹیں لگا ئی گئی ہیں،مو با ئل پٹر ولنگ کا اضا فہ کیا گیا ہے۔

پولیس کی کما نڈ وز گا ڑ یو ں کو پٹر ولنگ پرما مو ر کیا ہے ، پا رکنگ ایر یا اور بس اسٹینڈ پر ریزو پولیس رکھی گئی ہے،سول پا ر چات میں بھی پولیس کی ڈیو ٹیا ں لگا ئی گئی ہیں، اہم مقاما ت پر بھی ڈیو ٹی لگا ئی گئی ہے۔ اس پلا ن کے تحت مختلف پولیس ٹیمیں اپنے اپنے ایر یا میں پٹر ولنگ کر یں گی جس کی سر بر اہی ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز کر یں گے ۔

متعلقہ ایس پیز اس سیکو رٹی و پٹر ولنگ پلان کی اپنے اپنے ایر یا کی از خو د ما نٹیر نگ کر یں گے ۔ اٰیڈیشنل ایس پی اسلام آ باد نے بتا یا کہ سیکو ر ٹی پلا ن کے تحت975مسا جد اور33اما م با ر گا ہیںپرڈیو ٹیا ںلگا ئی گئی ہیں ، عید کی شا پنگ کے لیے شا پنگ سینٹرز اور شہر کی مختلف مار کٹیو ں پر پولیس کی اضا فی نفری لگا ئی گئی ہی ، اہم ما ر کیٹیو ں جن میں سپر جنا ح ایف سیو ن ، سپر ما رکیٹ ایف سکس ، ایف ٹین اور آ بپا ر ہ شامل ہیں لا ء اینڈ آ ر ڈر کے حو الے سے مو با ئل ریزو پولیس بھی رکھی گئی ہیں ۔

شہر کے لا ر ی اڈا جا ت پرشفٹ وائز سیکو ر ٹی انتظا ما ت کیے گئے ہیں اضا فی پکٹیں بھی قا ئم کی گئی ہیں جو آ نے اور جا نے والے لو گو ں کو چیک کر یں گے ۔ اسی طر ح اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف قبر ستا نو ںپر بھی پولیس کی ڈیو ٹیا ں لگا ئی ہیں، وفا قی پولیس نے عید کے دنو ں میں سپیشل پٹر ولنگ پلا ن تر تیب دیا ہے اس پلا ن کے مطا بق تما م تھا نہ جا ت کی گا ڑ یا ں ، سی ٹی ایف گا ڑ یا ں ، فا لکن ، بر ائیو گا ڑ یا ں اپنے اپنے علا قوںمیں پٹر ولنگ کر یں گی اس کے علا وہ مزید گا ڑ یا ں پٹر ولنگ کے لیے تھا نہ جا ت کو مہیا کی گئی ہیں ۔

علا وہ ازیں شہر کے مختلف تفریحی مقاما ت جن میں شکر پڑ یا ں ، دامن کو ہ یا سمین گا رڈن ، منا ل ،لیک ویو پا رک ، چھتر پا رک اور سینٹورس پر سیکو ر ٹی خصوصی اقد اما ت کیے گئے ہیں ۔ عبا دت گا ہو ں کے راستے کے نزدیک پا رکنگ کی ہر گز اجا ز ت نہ ہو گی ، شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جا ئے گی ، بذ ر یعہ بم ڈ سپو زل سکو اڈ مختلف ایر یاز کی چیکنگ کو یقینی بنا یاجا ئے گا ۔

اسلام آ باد کے مختلف سیکٹر ز اور دیہی علا قوں میں گشت کے لیے ٹیمیں بھی مقرر کر نے کی ہد ا یا ت کی گئیں ہیں ۔ پولیس کما نڈ و ز ، رینجر زکے دستے اسلام آ باد پولیس کی معا و نت کر یں گے ۔ ایس ایس پی اسلام آ بادنے کہا کہ مو جو دہ کے حا لا ت کے مطا بق تما م پولیس افسران سیکو ر ٹی کو مزید سخت کر یں ، اہم مقاما ت ، اہم تنصیبا ت پر سیکو ر ٹی بڑ ھا ئیں ،کما نڈ و گا ڑ یو ں ، ایگل ، فالکن کو متحر ک کر یں۔

ریسکیو 15کا عملہ تما م فا لکن، جو ائنٹ پٹر و لنگ ٹیمیں ، ایگلز گشت کوموثر بنا ئیں۔ مسا جد اور امام با ر گا ہو ں کا ر اونڈ لیں کسی بھی وقوعہ کی صورت میں اپر وچ کر یں ۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ او ز کو ہد ا یت کی ہے کہ عید کے دنو ں میں نقب زنی کی وارداتو ں کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت کیے جا ئیں ایسے واقعات رونما ہو نے پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف محکما نہ ایکشن لیا جا ئے گا ۔

تما م افسران بیٹ کے ایر یا میںر ہ کر ڈیوٹی کر یں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا ئیں۔ اس سلسلہ میں شہر یو ں سے بھی اپیل کی جا تی ہے کہ وہ اپنے ارد گر د کے ما حو ل پر نظر رکھیں اور اگر کسی کو کو ئی مشکو ک شخص یا کو ئی مشکو ک چیز نظر آئے تو ریسکیو 15اور مقامی پو لیس کو فوری طو ر پر اطلا ع کر یں ۔

متعلقہ عنوان :