ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر کے زیر نگرانی ضلع جہلم میں مقابلہ حسن مویشیاں کا انعقاد

جمعرات جون 20:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر کے زیر نگرانی ضلع جہلم میں مقابلہ حسن مویشیاں منعقد کراویا گیا جس میں مختلف کیٹیگری کے مویشیوںکے مقابلہ حسن کروائے گے جن میں بھیڑ بکریاں ، بکرے چھترے ، گائے ، بھینس، سانڈ اور بیل شامل ہے ۔ اس موقع پر صحت منداور خوبصورتی کے بنیاد پر پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے جانوروں کے مالکان میں نقد انعامات ، سرٹیفیکٹ اور ٹرافیاں دی گئیں۔

ڈسٹرکٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک جہلم ڈاکٹر ناصر کمال شاہ نے کہا کہ ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر کی ہدایت پرمقابلہ حسن مویشاں مختلف اضلاع میں بھی منعقد کراوئے گئے ہیں جن کا مقصد عوام میں مقابلہ کی فضا کو پیدا کرنا ہے اور جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام ، حفاظتی ٹیکہ جات اور محکمہ کی طرف سے جاری مختلف سرگرمیوں کے بارے میں اگاہی دینا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مویشی پال حضرات کو جانوروں کی بہترخوراک اور دیکھ بھال ، موسمی تبدیلیوں سے متعلق معلومات ، دودھ بڑھانے اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کے لیے خوراک اور ونڈا جیسی دیگر معلومات پر لیکچرز بھی دیئے گئے تاکہ جانوروں کی مزید بہتر طریقے سے پرورش کی جاسکے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر تحصیل جہلم ڈاکٹر مسعود ، میڈیا سیل انچارج ڈاکٹر مادحہ طارق ، زیڈلو فوکل پرسن و انچارج ٹریننگ ڈاکٹر جاوید سمیت موبائیل ویٹنری ڈسپنسری کی ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :