البائراک ا و رراولپنڈی ویسٹ مینجمٹ کمپنی کی جانب سے عیدِالفطر کے موقع پر صفائی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل

جمعرات جون 20:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) البائراک ا و رراولپنڈی ویسٹ مینجمٹ کمپنی کی جانب سے عیدِالفطر کے موقع پر صفائی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، جن میں گلیوں، محلّوں ،بازاروں اور جامع مساجد کے احاطہ میں پانی اور چونے کا چھڑکائوکرنا شامل ہے۔عیدِالفطر کے موقع کے لیئے مکمل پلان تیار کر لیا گیا ہے ،اس کے مطابق عید کے دنوں میںمساجد کو عرقِ گلاب سے غسل دیا جائے گااور فینائل کا اِستعمال بھی کیا جائے گا۔

قبرستان ،عیدگاہوں اور بازاروں میں صفائی کی جائے گی اور چاند رات پر صفائی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے تاکہ شہر کوگندگی سے پاک رکھا جا سکے۔’جو لوگ اپنا ما ل خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان (کے مال) کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیںاگیں اور ہر ایک بال میں سو سو دانے ہوں اور خدا جس (کے مال)کو چاہتا ہے زیادہ کرتا ہے، وہ بڑی کشائش ولا اور سب کچھ جاننے ولا ہے‘اس آیت کے مدنظر رکھتے ہوئے البائراک نے اس عید کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن اور کاشانہ سنٹر کے ساتھ مل کر یتیم بچوں کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے، اس تقریب کا مقصد بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا تھا ، بچوں نے البائراک کی اس کاوش کو بھر پور سراہا اور تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے مہینے میں شہریوں کے لیے صفائی آگاہی مہم بھی شروع کی گئی تھی جس کا مقصد صفائی سے متعلق گھرگھر جا کر،بازار ، شاپنگ مالز،سستا رمضان بازاروںاورمساجد میںآگاہی دینا تھا تاکہ عوام کو بتایا جا سکے کہ وہ عید الالفطر کے موقع پرکس طرح البائراک کا ساتھ دیتے ہوئے راولپنڈی شہر کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک بنا سکتے ہیں۔لوگوں کو آگاہ کیا گیا کہ وہ صفائی سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میںہیلپ لائن نمبر1139 پر کال کرسکتے ہیںاوراپنی شکایات کا اندراج کرواسکتے ہیںاور اگر وہ اپنی درخواست کا سٹیِٹس جاننا چاہیں تو دوبارہ کال کرکہ اُس کے متعلق بھی جان سکتے ہیں۔