حکومت صاف وشفاف انتخابات کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،ملک خرم شہزاد

جمعرات 14 جون 2018 20:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر انفارمیشن وٹیکنا لو جی ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیساتھ ساتھ صاف وشفاف انتخابات کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ پرامن ماحول میں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو احسن طریقے سے نبھانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائی خرچ کر کے پرامن ماحول میں بلوچستان کے لو گوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے موقع دینگے تاکہ عوام بہتر طریقے سے اپنے مستقبل کے نمائندوں کا چنائو کر سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا کا معاشرے میں بہت بڑا اہم کردار ہے ہماری کوشش ہے کہ میڈیا اور عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق عوام کے سامنے لائے تاکہ تعمیری تنقید کے ذریعے آنیوالے فیڈ بیک کے ذریعے حکومت مسائل کو حل کر سکے بلوچستان جو کہ قبائلی صوبہ ہے جہاں پر بسنے والے تمام قبائل اقوام حتیٰ کے مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لو گوں کی اپنی اپنی حیثیت ، پہچان ، شناخت ہے اور صوبے کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے نواز رکھا ہے ہم نے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے اس میں ہمیں میڈیا ، سیاسی جماعتوں اور عوام کا تعاون درکار ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہ آسکے اور تمام معاملا ت اور امور بہتری کی جانب بڑھ سکے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان میر علائو الدین مری اور دیگر نگران وزراء متحد اور یکجا ہو کر بیورو کریسی کے تعاون سے آگے بڑھیں اور انتخابات کو وقت مقررہ پر پرامن اور صاف وشفاف طریقے سے منعقد کرانے میںا پنا کردا راد اکر سکے۔