محکمہ صحت میں اصلاحات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو ہر صورت عملی جامع پہنایا جائیگا ،نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ

جمعرات 14 جون 2018 20:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں اصلاحات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو ہر صورت عملی جامع پہنایا جائیگا جبکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان علاج کی غرض سے دور افتادہ علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے کوئٹہ کے سرکاری ٹرثری کیئر ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ا س موقع پر سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر، ڈپٹی سیکریٹری صحت و فوکل پرسن برائے نگران صوبائی وزیر صحت اورنگزیب کاسی و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اجلاس کے شرکاء کو ایم ایس صاحبان نے اپنے اپنے ہسپتالوں کی کارکردگی اور طبی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس پر صوبائی وزیر صحت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو علاج ومعالج کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نگران صوبائی حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی قلیل مدت میں بہتر نتائج کے خواہاں ہیں انہوںنے کہا کہ وہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت نگران سیٹ اپ کا حصہ نے ہیں وہ نہ تو سرکاری گاڑی استعمال کریں گے اورنہ ہی تنخواہ لیں گے انشاء اللہ کم مدت میں بہتر نتائج دے کر جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :