نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں بہتر مواقع فراہم کئے جائیں ،آغا عمر بنگلزئی

جمعرات 14 جون 2018 20:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر یوتھ فیئر سپورٹس وپارلیمانی امور آغا عمر بنگلزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں صوبے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،ضرور ت اس امر کی ہے انہیں مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے بلوچستان کا پاکستان اور دنیا بھر میں نام روشن کر سکیں ۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا اور آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے اللہ تعالیٰننے صوبے کو بیش بہا قدرتی معدنیات اور وسائل کے نوجوان کو ٹیلنٹ کی صورت میں ہمیں دیا ہے ہمارے نوجوانوں میں پاکستان کے کسی بھی شعبے اور کونے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے کم نہیں ہمارے نوجوان کھیل، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان بھر کے نوجوانوں کا ہر شعبہ میں مقابلہ کرنے کے لئے موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو اپنے اپنے شعبوں میں آگے بڑھنے کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ ان مو اقعوں سے فائدہ اٹھا تے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنائینگے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ہمیشہ نظرانداز کرنے کی باتیں کی جاتی ہے ہم سب نے متحد ہو کر اس طرح کے عمل کو ختم کر کے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے تا کہ بلوچستان کوپاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر لایا جا سکے حکومت کھیل اور دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ انہیں سہولیات اور وسائل فراہم کر رہی ہے۔