ڈیرہ مراد جمالی ، گرانفروشوں اور بیکری مالکان کیخلاف کریک ڈائون متعدد کو جرمانے

جمعرات 14 جون 2018 20:52

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) ڈپٹی کمشنرنصیرآباد ڈاکٹرمحمدیاسر بازئی کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پرائس کنٹرول کمیٹی غلام حسین بھنگر تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی میربہادرخان کھوسہ نے بھاری نفری کے ہمراہ گرانفروشوں اور بیکری مالکان کیخلاف کریک ڈائون ، متعددکو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرنصیرآباد ڈاکٹرمحمدیاسربازئی کی خصوصی ہدایت پرگرانفروشوں اوربیکری مالکان کیخلاف کریک ڈائون جاری بیکری جنرل اسٹور دکانداروں پر ہزاروں روپئے جرمانے عائد کیئیگئے نصیرآباد کی تاریخ پہلی مرتبہ مٹھائی اور بسکٹ کے ریٹ مقرر کرکے ڈپٹی کمشنر کے ٹیم نے ثابت کردیا کہ عید پر غریب لوگ بھی عید کی خریداری کرکے اپنے بچوں کیساتھ خوشیاں مناسکیں اسسٹنٹ کمشنرغلام حسین بھنگر تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی میربہادرخان کھوسہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہرمضان المبارک اور عیدکے موقع پر کسی سے کوئی رعایت کی گنجائش نہیں گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنیکی بھرپورکوشش کررہیہیں کوشش ہے کہ عید کیموقع پر غریب عوام کو اشیاخوردنوش کم سیکم قیمت میں مل سکیں عیدکیموقع پر عوام کوسستی اورمعیاری اشیا کی فراہمی اولین ترجیح ہے سبزی فروش دکاندار پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے فراہم کردہ سرکاری ریٹ لسٹ پرعمل کریں بصورت دیگر بھاری جرمانے اور جیل جانے کی تیاری کرلیں بہادرخان کھوسہ نیکہا کہ شہر میں ناجائز تجاوزات کوہٹانے سمیت گرانفروشی غیرمعیاری مضرصحت مصالجات مضرصحت اشیا خوردونوش زہرآلودہ ہیں کسی کوانسانی صحت سے کھیلنے نہیں دینگے انہوں نے کہا تمام دکانداروں سبزی فروشوں کو سختی سے ہدایت کیجاتی ہے غیر معیاری اشیا فروخت کرنا بند کریں ورنہ جیل جانے کی تیاری کریں۔

متعلقہ عنوان :