قلات کے قریب بس اڈہ پرمسلح افراد کی فائرنگ ،2افراد جاںبحق ،ایک شدید زخمی

جمعرات جون 20:52

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع قلات کے قریب بس اڈہ پرمسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاںبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیاہے ،اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے قریب بس اڈہ پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے منیراحمد اور محمداسماعیل کو قتل جبکہ حفیظ احمد کو زخمی کردیاہے پولیس کی موبائل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمی اور جاںبحق افراد کو سول ہسپتال قلات پہنچایا گیا جہاں پر ایس پی دوستین دشتی واقع کا اطلاع ملتے ہی سول ہسپتال پہنچ گئے زخمی کی عیادت کی اور شہر کی ناکے بندی اور حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

زخمی شخص کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا واقع پرانی دشمنی بتائی جاتی ہیں۔