مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بلوچستان میں سب سے بڑے منصوبوں کا آغاز کیا گیا،عبدالقادر بلوچ

جمعرات 14 جون 2018 20:52

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر اورسابق وفاقی وزیر وامیدوار حلقہ پی بی 42خاران حلقہ این اے 268 خاران و نوشکی دالبندین جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں بلوچستان میں سب سے بڑے منصوبوں کا آغاز کیا گیا ، بلوچستان میں سی پیک سمیت دیگر ترقیاتی اقدامات بلوچستان سے محبت کی دلیل ہے ۔

ان خیا لات کا اظہار خاران میں پارٹی کا رکنوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کی اس موقع پر نوابزادہ شہر یار خان نوشیروانی،بیبرگ نوشیروانی،داد شاہ مینگل،ظفر چنال،اختر بلوچ ، حاجی نثار آحمد و دیگر بھی موجود تھے ۔انھوں نے کہا کہ خاران پنجگور سمیت نوشکی اور دالبندین میں عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندوں نے عوامی فلاع و بہبو د کیلئے کچھ نہیں کی ہے جبکہ پسماندہ علاقوں کے عوام مسلم لیگ ن اور انکی قیادت کو مخلص اور حقیقی تصور کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ خاران میں مسلم لیگ کے دور حکومت میں خاران دالبندین سی پیک لنک روڑ کیڈٹ کالج سمیت دیگر چھوٹے بڑے ترقیاتی اقدامات اٹھائے گئے جسکا مقصد عوام کی خوشحالی و علاقائی ترقی ہے خاران کے عوام سمیت نوشکی خاران دالبندین کے باشعور عوام ترقی کی تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں لوگ ایسے جماعتوں سے عاجز آچکے ہیں جنکا کوئی وژن نہیں ہے اور اقتدار کے حصول کو اپنا بنیادی ذمہ داری اور حق نمائندگی سمھجنے والوں کو عوام پچیس جولائی کو مسترد کرکے ثابت کردینگے کہ اصل طاقت عوام کی ہے جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ہر دور حکومت میں جمال و کمال دکھانے والوں کی عوام کی عدالت میں کوئی سیاسی مقام نہیں رہتی لوگ ایسے قیادت کو بہتر سمھجتی ہے جس نے جھوٹ اور کرپشن کی سیاست سے دور رہ کر عوامی خدمت کو اہمیت دی ہے۔