Live Updates

کوئٹہ ، عام انتخابات 2018 ء کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال تیسرے روز بھی جاری ، متعدد کے کاغذات منظور

جمعرات 14 جون 2018 20:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) عام انتخابات 2018 ء کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل تیسرے روز بھی جاری رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 19جون تک جاری رہے گی گزشتہ روز حلقہ این اے 265 سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ،حلقہ پی بی 29 سے پی ٹی آئی کے باری بڑیچ ،حلقہ پی بی 29 سے بی این پی مینگل کے اختر حسین لانگو ،پی پی پی کے سابق صوبائی وزیر یونس ملازئی کے حلقہ 6بی پی 29،بی این پی مینگل کے اسماعیل گجر کے حلقہ بی پی 28،پشتونخوا میپ کے حضرت عمر کے حلقہ 29سے کاغذات نامزدگی منظورکرلی گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات