اہل خاران کرپشن جھوٹ مکر و فریب کی سیاست سے عاجز آچکے ہیں،ثنا ء بلوچ

جمعرات 14 جون 2018 20:52

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) صوبائی اسمبلی حلقہ ہی بی 42 کیلئے امیدوار سابق سینیٹر و بی این پی کے مرکزی رہنما ء ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ رمضان المابرک کے بابرکت مہینے اور تپتی دھوپ و شدید گرمی میں کاغذات نامزدگی کے فارمز کی جانچ پڑتال کیلئے جمع ہونیوالے خاران کے باشعور عوام اور پارٹی کارکنوں کی ریٹرنگ آفیسر کے باہر جم غفیر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اہل خاران کرپشن جھوٹ مکر و فریب کی سیاست سے عاجز آچکے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ ہاوس خاران میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر دیگر پارٹی رہنما پی بی بیالیس کے لیئے کاغذات جمع کرنے والے امیدوار ایڈوکیٹ میر اسماعیل پیرکزئی،مرکزی رہنما حاجی غلام حسین بلوچ،ندیم بلوچ ،میر اصضر ملنگزئی ،حاجی سمیع بلوچ،نصرت مینگل،عرفان بلوچ،حاجی حفیظ، صدام بلوچ و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ثنا بلوچ نے کہا کہ عوام بی این پی کو مسائل و مشکلات سے نجات دہندہ جماعت ہے کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے خاران میں کرپشن کا بازار گرم نوجوانوں کو انکے حق سے محروم رکھا گیا اور عوام کی اجتماعی ترقی کے بجائے انفرادی ترقی کو پروان چڑھانے کی کوشش کی گئی لوگ بادشہایت سے تنگ آچکے ہیں اور خاران کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور پچیس جولائی تبدیلی کا دن ہے ۔

انھوں نے کہا کہ خاران میں نوجوانوں کا تبدیلی کیلئے جوش و جذنہ قابل تحسین ہے اور پچیس جولائی کو عوام انتخابی نشان کہلاڑی پر مہر ثبت کرکے بی این پی کا بلوچستان بھر سے نامزد امیدواروں کے حق میں ووٹ استعمال کرکے یہ ثابت کر دینگے کہ بی این پی ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔ثنا بلوچ نے کہا کہ بی این پی کا خاران سمیت بلوچستان بھر میں پوزیشن مضبوط و مستحکم ہے اور عوام باپ اور لاپ والوں کو شکست فاش سے دوچار کرکے ثابت کر دینگے کہ عوامی عدالت میں رات کی تاریکی میں بننے والے جماعتوں کی کوہی اہمیت نہیں بلکہ اصل طاقت میدان میں سرگرم عمل ان جماعتوں کا جو سالوں سے راہ حق پر ہو کر عوام کے اجتماعی مسائل کے حل اور سر زمین کی دفاع کی جنگ لڑتے چلے آرہے ہیں۔