الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا،سیاسی جماعتیں،امیدوار اور پولنگ ایجنٹس شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنے کے پابند ہونگے،کوئی سیاسی جماعت نظریہ پاکستان،قومی سا لمیت کیخلاف خیالات کا اظہار نہیں کر سکتی،امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،سیاسی جماعتیں، امیدوار اور انتخابی عملہ کسی بھی شہری کو انتخابی عمل سے الگ نہیں رکھیں گے

جمعرات 14 جون 2018 20:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں،امیدواروں اورپولنگ ایجنٹس کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا،سیاسی جماعتیں،امیدوار اور پولنگ ایجنٹس شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنے کے پابند ہونگے،کوئی سیاسی جماعت نظریہ پاکستان،قومی سا لمیت کیخلاف خیالات کا اظہار نہیں کر سکتی،امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،سیاسی جماعتیں، امیدوار اور انتخابی عملہ کسی بھی شہری کو انتخابی عمل سے الگ نہیں رکھیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا،ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں،امیدواروں اورپولنگ ایجنٹس کے لئے ہے الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں،امیدوار،پولنگ ایجنٹس شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنے کے پابند ہونگے،کوئی سیاسی جماعت نظریہ پاکستان،قومی سا لمیت کیخلاف خیالات کا اظہار نہیں کر سکتی، کوئی سیاسی جماعت یا امیدوار مسلح افواج اور عدلیہ کیخلاف خیالات کا اظہار نہیں کرے گا،سیاسی جماعتیں، امیدوار،پولنگ ایجنٹ الیکشن کمیشن کی ہدایات پرعمل درآمد کے پابند ہوں گے،سیاسی جماعتیں،امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،سیاسی جماعتیں،امیدوار اور پولنگ ایجنٹس سیکیورٹی اہلکاروں سے معاونت کرینگے،سیاسی جماعتیں، امیدوار اور انتخابی عملہ کسی بھی شہری کو انتخابی عمل سے الگ نہیں رکھیں گے۔