حب میں ٹریلرکی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق اور خاتون شدید زخمی

جمعرات جون 21:16

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) حب میں ٹریلرکی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئی ، پولیس نے ٹریلر کو تحویل نمیں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔ زخمی خاتون کو مزید علاج کیلئے کراچی کے اسپتال میں داخل کروادیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حب شہر میں مین آر سی ڈی روڈ پریس کلب کے سامنے ایک تیز رفتار ٹریلر نے سڑک عبور کرنے والی ایک خاتون اور بچے کو ٹکر مار کر کچل دیا جس کے نتیجے میں چھ سالہ عمیر پٹھان موقع ہی پر جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئی حب سٹی پولیس کے ایس ایچ او عطاء اللہ نمانی نے حادثے کے ذمے دار ٹریلر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ متوفی عمیر پٹھان کی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے اور حادثے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون کو حب میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی کے اسپتال پہنچادیا گیا۔