عمر اکمل غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ لیگ کا فائنل ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

جمعرات 14 جون 2018 21:16

عمر اکمل غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ لیگ کا فائنل ادھورا چھوڑ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) عمر اکمل غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ لیگ کا فائنل ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

کراچی جمخانہ میں منعقدہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں وہ عمر ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے نان پروفیشنل رویہ اختیار کیا اور میچ ادھورا چھوڑ کر لاہور کی فلائٹ کیلئے ایئر پورٹ روانہ ہو گئے، امپائرز نے عمر ایسوسی ایٹس کو متبادل پلیئرز کھلانے کی بھی اجازت نہ دی، خوش قسمتی سے عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری بال پر مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہی۔واضح رہے کہ عمر اکمل اس سے قبل وارڈنز اور ایکسائز اہلکاروں سے جھگڑے، پی سی بی حکام پر تنقید کی وجہ سے خبروں کی زد میں آ چکے ہیں۔