عرب امارات کے 4 فوجی یمن میں ہلاک

جمعرات 14 جون 2018 21:16

عرب امارات کے 4 فوجی یمن میں ہلاک
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ان کے 4 فوجی جو یمن میں ہلاک ہوئے وہ ساحلی شہر حددہ کا قبضہ واپس لینے کی مہم کا حصہ تھے۔یہ بات یو اے ای کے سفیر عبید سلیم الزابی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے فوجیوں کی ہلاکت کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

(جاری ہے)

حوثیوں کی جانب سے یمن کی بندرگاہ تباہ ہونے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے تباہ کردیں گے لیکن ہمارے پاس اس کے لیے منصوبے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای اور سعودی اتحاد اس مہم میں آگے بڑھ چکے ہیں جب کہ ہمیں یہ معلوم ہے کہ بین الاقوامی امدادی ایجنسیاں انسانی بحران کا خدشہ ظاہر کرچکی ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ 84 لاکھ یمنی غذائی قلت کا شکار ہیں اور کئی کے لیے یہ بندرگاہ ہی غذا کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے۔