کوئٹہ، عام انتخابات میں عوام آزمائے ہوئی جماعتوں کو نہ آزمائے پشتون عوام با چا خانی کو ترجیح دے، زمرک خان اچکزئی

ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے قلعہ عبداللہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے قبائلی تنازعات کو ختم کر کے تعلیم کو ترجیح بنیادوں پر فروغ دینگے،سا بقہ پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات 14 جون 2018 21:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کی جیت یقینی ہے عوام آزمائے ہوئے جماعتوں کو دوبارہ نہ آزمائے پشتون عوام با چا خانی کو ترجیح دے کر اے این پی کو کامیابی سے ہمکنار کرے کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے قلعہ عبداللہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے قبائلی تنازعات کو ختم کر کے تعلیم کو ترجیح بنیادوں پر فروغ دینگے کیونکہ جب تک تعلیم نہیں ہوگا اس وقت تک ہم ترقی نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم عوام کی طاقت سے اپنے فیصلے کرے تو پشتون علاقوں میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو جائے گی عوامی نیشنل پارٹی نی2008 کے انتخابات میں جب کامیابی حاصل کی توخیبر پختونخوا میں سب سے پہلے تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر ترجیح دی با چا خان اور ولی خان کے نام سی11یونیورسٹیاں بنائی اور کئی صحت کے شعبوں کو بہتر کیا اور ساتھ ہی ساتھ ہم نے بھی اقتدار میں رہ کر عوام کی بھر پور خدمت کی مگر بد قسمتی سی2013 کے انتخابات میں جو لوگ آئے انہوںنے وہ کارکردگی نہیں دکھائی جن کی توقع کی جا رہی تھی عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی واحد سیاسی نمائندہ جماعت ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پشتونوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے اور ہمارے اکابرین نے جیلیں کاٹ کر اصولوں کی سیاست پر سودا بازی نہیں کی انہوں نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ اور پشتون علاقوں کو پرامن بنانے کے لئے ہمیں سب سے پہلے اپنے بچوں پر تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے جب تک معاشرے میں تعلیم نہیں ہو گی تو ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے اس لئے عام انتخابات میں عوام کو اگر کامیابی اور خوشحالی چا ہتے ہیں با چا خانی کو کامیابی سے ہمکنار کرے م انتخابات میں پشتون عوام با چا خانی کو ترجیح دے کر اے این پی کو کامیابی سے ہمکنار کرے کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے قلعہ عبداللہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے قبائلی تنازعات کو ختم کر کے تعلیم کو ترجیح بنیادوں پر فروغ دینگے کیونکہ جب تک تعلیم نہیں ہوگا اس وقت تک ہم ترقی نہیں کر سکتے۔