Live Updates

تمام سزائیں نواز شریف کیلئے ہیں،ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پر الیکشن لڑیں گے‘خواجہ سعد رفیق

عمران خان نے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچایا اس کے باوجود انکے کاغذات نامزدگی پر اعتراض نہیں اٹھائے‘میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 جون 2018 22:10

تمام سزائیں نواز شریف کیلئے ہیں،ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پر الیکشن لڑیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تمام سزائیں نواز شریف کیلئے ہیں،ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پر الیکشن لڑیں گے،عمران خان نے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچایا لیکن اس کے باوجود ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض نہیں اٹھائے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمپلیکس لاہور میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے طرز سیاست سے اختلاف ہے، لیکن سیاسی حیثیت میں کسی پر اعتراض نہیں کرتے۔

عمران خان نے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچایا لیکن اس کے باوجود ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض نہیں اٹھائے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام سزائیں نواز شریف کیلئے ہیں۔ ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پر الیکشن لڑیں گے۔ چوہدری نثار کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ این اے 125 کو تقسیم کردیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں انہوں نے ترقیاتی کام کرائے وہ اس حلقے کا حصہ نہیں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات