کلثوم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی،ہسپتال منتقل

لندن پہنچتے ہی امی کی طبیعت خرابی کی خبر سنی ،ہسپتال جا رہی ہوں ،آپ سے دعاوں کی درخواست ہے،مریم نواز کا ٹوئیٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 جون 2018 23:16

کلثوم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی،ہسپتال منتقل
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 جون 2018ء) :کلثوم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی،ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مریم نواز نے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ لندن پہنچتے ہی امی کی طبیعت خرابی کی خبر سنی ،ہسپتال جا رہی ہوں ،آپ سے دعاوں کی درخواست ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی بیگم کلثوم نواز ایک عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔

کلثوم نواز کی طبیعت مسلسل اتار چڑھاو کا شکار ہے۔میاں نواز شریف اور مریم نواز عید کرنے کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں ۔ان کے لندن پہنچنے سے پیشتر ہی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں علاج کی غرض سے دوبارہ ہسپسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

مریم نواز جب ائیرپورٹ پہنچیں تو اپنی والدہ کی طبیعت خرابی کی خبر سنی تو ائیرپورٹ سےسیدھا ہسپتال روانہ ہو گئیں ۔

مریم نواز نے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ لندن پہنچتے ہی والدہ کی طبیعت خرابی کا سنا ،اب ہسپتال روانہ ہو رہے ہیں۔آپ سے دعاوں کی درخواست ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔انکی صحت میں اتار چڑھاو ابھی تک جاری ہے۔

ڈاکٹرز نے کینسر ختم کرنے کے لیے سرجری ،کیمو تھراپی اور ریڈی ایشن سے علاج کیا ، بیگم کلثوم نواز کے گلے کی سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں اور جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پایا گیا ہے ۔بیگم کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنے کی تشخیص جاری ہے ۔